نارووال، شکر گڑھ کے علاقے میں کھیت سے بھارتی ساختہ 10 کلو وزنی بم برآمد
نارووال (انتخاب نیوز) شکر گڑھ کے علاقے حکیم پورہ میں کھیت سے بھارتی ساختہ 10 کلو گرام وزنی بم برآمد ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سول ڈیفنس آفیسر عاصم واہلہ نے حکیم پورہ کے کھیت سے 10 کلو گرام وزنی بم برآمد ہونے کی تصدیق کی ہے۔ عاصم واہلہ کا کہنا ہے کہ بم بھارتی ساختہ تھا جسے ناکارہ بنا دیا گیا اور بم کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے کہ آیا بم یہاں تک کیسے پہنچا۔
Load/Hide Comments


