پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تجارتی اہداف کا حصول، دیگر شعبوں میں حائل رکاوٹیں ختم کرنیکا عزم
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پا کستان اور ایران نے دوطرفہ تجا رتی اہداف کی را ہ میں حائل رکا وٹوں کے خاتمہ کے لئے زراعت، گلہ با نی،کا ن کنی،ما ہی گیری جیسے پیداواری شعبہ جا ت میں بھر پور تعاون کا اعادہ کر تے ہو ئے درآمدات اور بر آمدات میں مزید اضا فہ کیلئے دونوں مما لک میں مو جو د مواقعوں سے استفادہ حاصل کر نے پر اتفاق کیا ہے۔ پا ک ایران جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کے جا ری دسویں اجلاس کے آخری روز پا کستانی وفد کی سربرا ہی چیف کلکٹر کسٹم عبدالقادر میمن اور ایرا نی وفد کی سربرا ہی ایران کے صو بہ سیستان بلو چستان کے ڈپٹی گورنر داد شہرکی نے کی اجلاس میں کو ئٹہ میں متعین ایرا ن کے قونصل جنرل حسن درویش وند،ارج حسن پور،زاہدان چیمبر آف کامرس کے صدر عبدالحکیم ریگی،روح اللہ حسینی،ایوب کرد،جبکہ پا کستان کسٹم کلکٹر اپریزمنٹ محمدسعید احمد،فضل صمد،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے صدر حا جی عبداللہ اچکزئی، سنیئر نا ئب صدر حا جی آغا گل خلجی،نا ئب صدر سید عبدالاحد آغا، زاہدان میں متعین پا کستانی قونصل جنرل، مختلف محکموں کے سیکرٹریز،ضلعی انتظامیہ کے آفیسران اامپورٹ ایکسپورٹ سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس کے پہلے روز دونوں مما لک کے حکام کی جا نب سے ایرا ن میں منعقد ہو نے والے نویں جوائنٹ بارڈرٹریڈ کمیٹی کے دستخط شدہ یاداشت میں شامل نکا ت پر عمل در آمد و دیگر امور پر تفصیلی غور وخوض کیا گیا جبکہ دوسرے روز نئے ایم و یو کے نکا ت پر بحث کیا جا رہا ہے۔ ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان میں دوسرے روز جا ری پا ک ایران جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کے دسویں اجلاس کے دوران پا کستانی اور ایرانی وفود کی جا نب سے دوطرفہ با رڈر اور بارٹر ٹریڈ، ٹرانسپورٹیشن،درآمدی اور بر آمدی شعبہ جا ت میں دوطرفہ تعاون بڑھا نے ان شعبوں میں درپیش مشکلات کے حل سے متعلق درجنوں ایجنڈا پوائنٹس پر تفصیلی با ت چیت کی گئی۔اجلاس کے دوران ٹیرف اور نان ٹیرف تجارتی اشیا ان کی درآمد اور برآمد کے طریقہ کار اور اس بابت دونوں ممالک کے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو درپیش مشکلات اور ان کے تحفظات،ویزہ کے اجرا کے شرائط اور فیسوں،کوئٹہ سے فلائٹس کے اجرا،سیاحت کے فروغ سے متعلق کمیٹیوں کی تشکیل،نئے بارڈرز مارکیٹس کے افتتاح اور قیام،تفتان بارڈر گیٹ کے اوقات کار میں اضافہ،اشیائے خورد و نوش خاص کر پھلوں اور سبزیوں کی درآمد و برآمد ،ٹرنسپورٹ کے مسائل،زراعت،گلہ بانی،ماہی گیری،سی فوڈ اور کا نکنی جیسے پیداواری شعبہ جات میں دونوں ممالک کے مابین تیکنیکی و دیگر طرز کی معاونت، دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے تجارتی تنازعات کے حل کے طریقہ کار،بارٹر ٹریڈ و دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے حکام نے دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ پیداواری اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کا بھر پور ساتھ دینے ،مند پشین بارڈر گیٹ کے جلد افتتاح کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے و دیگر امور پر اتفاق کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیاکہ جو معاملات دونوں ممالک کے اعلی حکام کے دائرہ کار میں آتے ہیں انہیں سفارتی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے دوطرفہ کوششیں کی جائیں گی دونوں ممالک کے حکام نے فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر بھی زور دیا اور کہا کہ دوطرفہ تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کاخاتمہ کرکے تجارت کو مزید سہل کیا جائے گا کیونکہ دوطرفہ تجارت کا فروغ دونوں ملکوں کے معاشی ترقی کےلئے ضروری ہے جب تک دونوں ممالک معاشی طور پر خوشحال نہیں ہوں گے لوگوں کی معیار زندگی میں بہتری ممکن نہ ہو گی دونوں ملکوں کے اجلاس میں شریک حکام کا کہنا تھا کہ پاک ایران دسویں بارڈر ٹریڈ کمیٹی کا اجلاس دوطرفہ تجارت پر مثبت اثرات مرتب کرنے کا موجب بنے گا اجلاس کے دوران مفاہمت کی یاداشت پر دستخط بھی کیا جائے گا اس سلسلے میں ایم او یو کی ڈرافٹنگ کا عمل جاری ہے آخر میں دونوں وفود کے درمیان تحائف کا بھی تبادلہ کیا گیا۔


