مکران، کوسٹل ہائی وے پر ٹرک کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

مکران (انتخاب نیوز) مکران کوسٹل ہائی وے پر مویشی لیجانے والا ٹرک کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر کے قریب دلتوس چڑھائی کے قریب مویشی لیجانے والا ٹرک ڈرائیور سے بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں گرنے سے ٹرک میں سوار تین افراد جاں بحق ہو گئے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئیں، جاں بحق ہونےوالوں کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں