حب مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق

حب(نمائندہ انتخاب) دو مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق ،ایک زخمی ،نعشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ،بھٹ آباد میں بجلی کا کرنٹ لگنے اور حب بائی پاس پر تیز رفتار ٹرلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق حب کے علاقہ بھٹ آباد میں منگل کی شب کو دکان میں کام کے دوران بجلی کاکرنٹ لگنے کے نتیجے میں 25سالہ صداقت علی ولی رستم علی بلیدی جاں بحق ہو گیا متوفی کی نعش حب اسپتال منتقل کردیا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ دوسرا واقعہ حب مغربی پاس پر پیش آیا جہاں پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے 35سالہ زاہد حسین ولد محمد بچل جاں بحق اور 22سالہ زاہد ولد عظیم زخمی ہو گئے نعش اور زخمی شخص کوجام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں