ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کیے، انتخابات وقت پر ہوں گے، نواز شریف
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں پارٹی کے کارکنوں اور بیرون ملک پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ایک کرکٹر نے ساڑھے 3سال میں ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا،سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے سیاست نہیں ریاست بچانے جیسے مشکل فیصلے کیے، عمران خان ایک بار پھر عوام کو گمراہ کرنے میں دن رات مصروف ہیں،نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، قومی اسمبلی کے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے،قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ مریم نوازرواں ماہ کے اختتام پرپاکستان پہنچ کر پارٹی کو ازسرنو منظم کریں گی، پاکستان کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے والوں کو بے نقاب کیا جائیگا۔


