وزیراعظم کی چودھری شجاعت، فضل الرحمن اور زر داری سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر مشاورت
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زر داری، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفون کر کے پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر مشاورت کی۔ منگل کو وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اس دور ان وزیراعظم نے پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر تینوں قائدین سے مشاورت کی۔ وزیراعظم نے اتحادی قائدین سے ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے وزیر اعظم کو تعاون دلاتے ہوئے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
Load/Hide Comments


