پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل منائی جائے گی

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں جاری ہے تاہم ابھی تک چاند نظر آنے کی کوئی معتبر شہادت موصول نہیں ہوئی ہے۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر صوبوں میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہورہے ہیں جہاں سے شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیجی جائیں گی جو چاند کی رویت کا حتمی اعلان کرے گی۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ملائیشیا اور قطر میں گزشتہ روز شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا اور ان ممالک میں عید الفطر اتوار 24 مئی کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں