بولان میں گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری، کوئٹہ،مچھ اور مستونگ کو فراہمی معطل
بولان (انتخاب نیوز) بولان کے علاقے ڈھاڈر میں کندلانی کے مقام پر 12 انچ قطر کی اڑائی جانے والی گیس پائپ لائن کی مرمت کے لئے سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیمیں روانہ ہوگئی ہے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ڈھاڈر کے علاقے میں کندلانی کے مقام پر کوئٹہ کو گیس سپلائی کرنے والی 12 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو اڑا دیا گیا تھا بدھ کی صبح کمپنی کی ٹیمیں متاثرہ مقام پر پائپ لائن کی مرمت کے لئے روانہ ہوگئی ہےں پائپ لائن کے اڑنے سے کوئٹہ، مچھ، مستونگ اور دیگر علاقوں میں گیس کا بحران بڑھ گیا ہے کوئٹہ اور صوبے کے شمالی علاقوں سمیت دیگر علاقوں میں بارش اور برفباری شروع ہوچکی ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہونے سے شہریوں کی مشکلات بڑھ چکی ہےں۔ سوئی گیس کمپنی حکام کے مطابق سیکورٹی کلیئرنس اور سیکورٹی ملنے کے بعد متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا جائے گا تاہم متاثرہ علاقوں کو متبادل ذرائع سے گیس فراہم کی جارہی ہے۔


