کوئٹہ سے مچھ ٹرین مسافروں کی کوچ ڈرائیوروں کے ناروا سلوک کی مذمت
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ سے مچھ ٹرین کے مسافروں کو لانے والے کوچز ڈرائیوروں کے ناروا سلوک کا نوٹس لیا جائے شدید سردی میں مسافر تین گھنٹے تک کوچ کا انتظار کرتے ہیں، فیصل آباد سے آنے والے مسافروں نے آن لائن کو بتایا کہ ہم چھ بجے مچھ پہنچ گئے، لیکن کوچ ڈرائیور تین گھنٹے کی تاخیر سے رات 9بجے پہنچا، شدید سردی میں خواتین بچوں اور بڑی عمر کے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، ڈی ایس ریلوے ڈرائیوروں کی لاپرواہی کا نوٹس لے، واضع رہے کہ بلوچستان میں سیلاب کے باعث مچھ کولپور ریلوے پنجرہ پل گر جانے کے باعث ٹرین کی آمد و رفت بند ہو گئی تھی تاہم محکمہ ریلوے نے مچھ تک ٹرین سروس شروع کرد ی، مچھ سے کوئٹہ مسافروں کو لانے کیلئے محکمہ ریلوے نے پرائیویٹ کوچز کا انتظام کر رکھا ہے، تاہم گزشتہ ایک ماہ سے کوچز ڈرائیور مسافروں کو گھنٹوں انتظار کراتے ہیں، اس کا نوٹس لیا جائے۔


