وزیراعلیٰ بلوچستان کی برفباری کے دوران متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے صوبے کے مختلف علاقوں میں جاری برف باری کے دوران متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شاہراہوں سے برف ہٹانے کے اقدامات پر پی ڈی ایم لیویز فورس اور انتظامیہ کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے عوام کی خدمت اور سہولت کے لئے تیار رہیں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری مکمل رکھی جائے خوجک ٹاپ کان مہترزئی لک پاس اور زیارت میں شاہراہوں کی برف سے صفائی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے اور انتظامیہ کو غیر معمولی صورتحال کے مطابق ضروری فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے عوام غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
Load/Hide Comments


