الیکشن کمیشن بلوچستان کی کامیاب کونسلروں کو اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق وہ تمام حضرات جو لوکل گورنمنٹ الیکشن میں جنرل کونسلرز منتخب ہوئے ہیں ان کی ذمہ داری ہے کے لوکل گورنمنٹ رولز کی شق نمبر 56 کے تحت اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروائیں۔اثاثہ جاب جمع نہ کرانے کی صورت میں وہ حلف لینے کےاہل نہیں ہونگے اور اسی طرح چیرمین اور وائس چیرمین کے الیکشن میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔ تمام جنرل کونسلرز کو ہدایت کی جاتی ہیں کے پانچ)05(دن کے اندر اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروائیں
Load/Hide Comments


