پنجگور میں سرحد پار سے فائرنگ اور سیکورٹی اہلکاروں کی اموات پر ایرانی سفیر دفتر خارجہ طلب
اسلام آباد (انتخاب نیوز) دفتر خارجہ نے پنجگور میں ایرانی سرحد سے فائرنگ اور سیکیورٹی فورسز کے چار اہل کاروں کی موت پر ایرانی سفیر کو طلب کیا اور اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پنجگور میں چار اہل کاروں کی موت پر ایرانی سفیر کو طلب کیا تاکہ اس تخریبی حملے پر پاکستان کی شدید تشویش کا اظہار کیا جاسکے۔ ترجمان کے مطابق سفیر کو پاکستان کی اس توقع سے آگاہ کیا گیا کہ ایران کی حکومت تخریبی حملے کے ذمہ داروں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے گی اور اس طرح کے واقعات کو دوبارہ ہونے سے روکے گی، پاکستان تخریب کاری کی لعنت سے لاحق مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
Load/Hide Comments


