لوگ گھروں میں رہ کر عید سادگی سے منائیں، جام کمال

کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے تما م مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر اللہ تعالی کی جانب سے اپنی امت کے لیے ایک خاص تحفہ ہے۔ماہ رمضان ہمیں صرف بھوک اور پیاس برداشت کرنے کا درس نہیں دیتا بلکہ اپنے نفس پر قابو پا کر تمام برائیوں سے دور رہنے کی تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔جو مسلمان روزے کے فلسفے کو سمجھ کر اسکی روح کے مطابق عبادات کرتے ہیں اللہ ان کی عبادات و دعاؤں کو شرف قبولیت بخشتا ہے۔۔تمام صاحب حثیت لوگ عید کی خوشیوں میں ان لوگوں کو بھی شریک کریں جو عید منانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوے عوام عید سادگی سے منائیں گھروں میں رہیں سماجی فاصلے برقرار رکھیں۔عید ملن پارٹیوں اور اجتما عات میں جانے سے گریز کریں۔اپنے دوستوں اور عزیز واقارب کو عید کی مبارکباد دینے کے لیے فون وٹسایپ فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی دیگر ویب سائیٹ کا استعمال کریں۔سفر سے بھی اجتناب کریں تاکہ آپ خود کو اور اپنے والدین بزرگوں بچوں اور خاندان کے دیگر لوگوں کو کورنا وائرس سے محفوظ رکھ سکیں۔فضاء حادثے میں ہونے والے جانی نقصان نے پوری قوم کو سوگوار کیا ہے اللہ تعالء مرحومین کی مغفرت فرماے اور قوم کو ایسے سانحات سے محفوظ رکھے۔تما م مسلمانوں سے درخواست کی کہ وہ اپنی عبادات میں کورنا وائرس کے خاتمے وائرس کے شکار افراد کی جلد صحتیابی اور ملک و قوم کی ترقی اور سالمیت کی خصوصی دعائیں مانگیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں