قلعہ عبداللہ میں برف میں پھنسے ہوئے مسافروں کو لیویز اہلکاروں نے ریسکیو کرلیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) قلعہ عبداللہ میں برف میں پھنسے ہوئے مسافروں کولیویز اہلکاروں نے ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لیویز کو اطلاع ملی تھی کہ قلعہ عبداللہ کے علاقے میں شدید برف باری میں ایک گاڑی میں مسافر پھنسے ہوئے ہیں جس پر لیویز اہلکاروں نے فوری ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے گاڑی میں پھنسے ہوئے مسافروں کو نکال پر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔بلوچستان لیویز فورس شدید موسمی حالات میں عوام کی بھرپور معاونت کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں