پشاور، بی آر ٹی کے سپرایکسپریس روٹ کا آغاز کل (پیر) سے ہو گا
پشاور(انتخاب نیوز)خیبر پختو نخواکے دا رالخلافہ پشاور میں بی آر ٹی بس کے سپر ایکسپریس روٹ کا آغاز کل (پیر ) سے ہو گا ۔ٹرانس پشاور کے ترجمان کے مطابق سپر ایکسپریس روٹ کے ذریعے مسافر چمکنی سے حیات آباد تک کا سفر 30 منٹ میں طے کر سکیں گے۔ترجمان ٹرانس پشاور نے بتایا ہے کہ سپر ایکسپریس روٹ کے آغاز کے بعد بی آر ٹی بس ہر 12 منٹ بعد پلیٹ فارم نمبر 1 چمکنی، سردار گڑھی، ملک سعد شہید، پشاور یونیورسٹی اور حیات آباد کے سٹیشنز پر رکے گی۔ٹرانس پشاور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مسافروں کے رش کو مدِنظر رکھ کر ایکسپریس روٹ شروع کیا گیا ۔ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا کہ اس روٹ سے مسافروں کو وقت کی بچت ہو گی اور رش میں کمی واقع ہو گی۔ٹرانس پشاور کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایکسپریس روٹ سروس پیر تا جمعہ 5 دن فعال رہے گی۔
Load/Hide Comments


