محکمہ داخلہ بلوچستان نے تربت میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق تربت میں حالیہ پرتشدد واقعات کے پیش نظر فوری طور پر دو مہینے کیلیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے دوران ہر قسم کے اسلحے کی نمائش ہوائی فائرنگ اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
Load/Hide Comments


