بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی فعالی، نواز شریف نے جعفر مندوخیل کو ٹاسک دیدیا

کوئٹہ، لندن :مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) کو فعال اور متحرک کرنے کیلئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما وسابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل کو ٹاسک دیدیا۔ منگل کو لندن میں مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رہنما شیخ جعفرخان مندوخیل نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر راناثناء اللہ،چوہدری نعیم کریم،سعود مجید،ڈاکٹرافنان اللہ خان بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران بلوچستان کے سیاسی حالات اور عوامی معاملات،مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے پارٹی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔نواز شریف نے جعفر مندوخیل کو صوبے میں (ن) لیگ کو متحرک کرنے کا ٹاسک دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں