بلوچستان، ٹڈی دل کے حملوں سے باغات اور فصلات تباہ

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع قلات، مستونگ،نوشکی، سوراب،اور آوران میں ڈٹڈ ی دل کی یلغار جاری ٹڈی دل سیلابی ریلوں کی شکل میں پہاڑوں سے اتر کر باغات کا رخ کر لیا چیری کی تیار فصل خوبانی آڑو مڑ آلو لوسن خربوزہ تربوزہ سورج مکئی سمیت دیگر فصلیں تباہ کرکے رکھ دیا جس سے زمینداروں اور باغات کے ٹھیکیداروں کو کروڑوں روپے کا نقصان محکمہ زراعت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے مقامی کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل جب فصل میں داخل ہو تی ہے تو چند منٹوں میں ہی پوری فصل چٹ کر کے آگے نکل جاتی ہے حکومت کی جانب سے موثر اقدامات نہیں کیئے جارہے ہیں فصلیں تباہ ہونے سے غریب کاشت کار دو وقت کی روٹی کے محتاج ہو گئے ہیں کاشت کاروں کا کہنا ہیکہ کہ گزشتہ چھ مہینوں سے ٹڈیوں کے حملے جاری ہیں مگر حکومت یا کسی محکمہ کی جانب سے ٹڈی دل کے خلاف تاحال عملی طور پرکسی قسم کے اقدامات نہیں کیئے جارہے اگر ٹڈی دل کے تدارک کے لیئے فوری اور موثر اقدامات نہیں کیئے گئے تو یہ کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ٹڈی دل کے حوالے سے ہم نے چھ مہینے قبل حکام بالا اور ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کیا تھالیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی اب تو کروڑوں کی تعداد میں ٹڈی دل کے بچے بھی نکل چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں