ٹڈی دل اور ٹائیفائیڈ بھی بڑھ رہے ہیں،ترجمان حکومت بلوچستان

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ عیدالفطر حکومت بلوچستان نے سادگی سے منایا،حکومت بلوچستان کو مختلف چینلجز کا سامنا ہے،ایک جانب کورونا بڑھ رہا ہے تو دوسری جانب متوسط طبقات کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،ٹڈی دل اور ٹائیفائیڈ بھی بلوچستان میں بڑھ رہے ہیں،ٹڈی دل کا ایک بڑا قافلہ ایران سے بلوچستان میں داخل ہونے کا خدشہ ہے،حکومت کورونا کے حوالے سے پالیسیاں بنا رہی ہے،عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا،اب یہ طے ہوگیا کہ کورونا کیساتھ جینا ہوگا،ایکسپرٹس کہہ رہے ہیں کہ کورونا اپنی ساخت تبدیل کررہا ہے،ایس او پیز پر عمل کرکے کورونا کیساتھ جی سکیں گے،کورونا سے روزانہ لوگ متاثر ہونے کے باوجود اسے سنجیدہ نہیں لیا جارہا،عید پر پکنک پوائنٹس بند کئے میلوں پر پابندی عائد تھی،اب تک بلوچستان حکومت نے 22 ہزار ٹیسٹ کئے،1156 کورونا کے مریض اب تک صحتیاب ہوگئے ہیں،بلوچستان میں کورونا کی شرح اموات کم ہوکر 1 فیصد رہ گئی،اگر ویکسین ہوتا تو حکومت کسی بھی کونے سے اپنے لوگوں کیلئے لاتی،بلوچستان میں 21 فیصد خواتین کورونا کے مریض ہے،بلوچستان کے 44 فیصد نوجوان کورونا سے متاثر ہے،71 آئیسولیشن مراکز قائم کئے ہیں،حکومت بلوچستان محکمہ صحت کو بہتر کرنے کی کوشش کررہی ہے،22 سو سے زائد لوگ گھروں میں آئیسولیٹ ہے،شیخ زید ہسپتال میں ایک لیبارٹری قائم کررہے ہیں،پی پی ای کٹس سمیت دیگر ضروری آلات موجود ہے،بلوچستان میں ایک لمحے کیلئے بھی خوراک کی کمی نہیں ہونے دی

اپنا تبصرہ بھیجیں