چین کے شمالی شہرمیں شدید سرد موسم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، پارہ منفی 53 ڈگری تک گر گیا

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس کی سرحد کے قریب واقع چین کے شمالی شہر موہے میں شدید سرد موسم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق موہے میں پارہ منفی 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا جبکہ صحافی نے سردی کی شدت دکھانے کے لیے انڈا توڑا، تو وہ چند سیکنڈ میں جم گیا۔موہے میں سن 1969 میں درجہ حرارت منفی 52 اعشاریہ 3 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں