امپورٹڈ حکومت کے چور اور قاتل حواس باختہ ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) فواد چوہدری کی گرفتاری امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے وقت بدل چکا ہے آج سچ کی خاطر گرفتاری پر فخر اور خوش قسمتی سمجھی جاتی ہے پوری قوم فواد چوہدری کے ساتھ کھڑی ہے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما محمد آصف ترین نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی کہ موجودہ حکومت جمہوری نہیں بلکہ سول مارشل لاء کی بد ترین شکل ہے جس نے حق و سچ کو کچلنے میں مارشل لاء کو بھی پیچھے چھوڑ دیا لیکن پوری قوم کا فواد چوہدری کے ساتھ اظہار یکجہتی اس بات کی زندہ دلیل ہے کہ ان کے دن گنے جاچکے ہیں امپورٹڈ حکومت کے تمام چوروں اور قاتلوں کو عام معافی ملنے کے بعد یہ حواس باختہ ہوچکے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ غیر قانونی گرفتاریوں سے تحریک انصاف کی قیادت یا ٹائیگرز خوفزدہ ہوکر سچ،حق کا ساتھ چھوڑ دینگے لیکن وقت نے حال ہی میں ثابت کیا کہ ہر غیر قانونی، غیر آئینی، غیر جمہوری و ظلم و ستم کے بعد تحریک انصاف کے ہر فرد کا حوصلہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور ارادے بلند ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم فواد چوہدری کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور خون کے آخری قطرے انکے ساتھ کھڑے ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں