چین عالمی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے، امریکی طاقت ختم ہوتا نظر آ رہا ہے۔ یورپی یونین

جوزف بوریل نے جرمن سفارتکاروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجزیہ کار عرصے سے امریکا کی سربراہی میں چلنے والے عالمی نظام کے خاتمے اور ایشیائی صدی کی آمد کا باتیں کر رہے تھے۔ ماہرین جس ایشائی صدی کی آمد کی پیشگوئی کر رہے تھے اس کا شاید ظہور ہو چکا ہے۔ اب یورپی یونین کو اپنے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے چین کے حوالے سے ایک ٹھوس پالیسی بنانی ہوگی۔ ہم پر کسی ایک سائیڈ کا انتخاب کرنے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔
یورپی یونین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ چین عالمی طاقت کے طور پر امریکا کی جگہ لے رہا ہے اور یورپی یونین کو چین کے حوالے سے ایک مضبوط پالیسی طے کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو اپنے مفادات کو سامنے رکھنا ہوگا اور کسی کا آلہ کار بننے سے بچنا ہوگا۔ چین کا عروج متاثر کن ہے لیکن اس کے یورپی یونین کیساتھ موجودہ تعلقات اعتماد، شفافیت اور باہمی تعاون پر قائم نہیں ہیں۔ اگر ہم اجتماعی نظم وضبط کے ساتھ چین کے ساتھ اپنے معلامات طے کریں تبھی ہمارے پاس کوئی موقع ہوگا۔
Load/Hide Comments


