وزیراعظم کی نیوزی لینڈ کے نئے وزیر اعظم کرس ہپکنزکو مبارکباد
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کرس ہپکنز کونیوزی لینڈ کا41واں وزیراعظم بننے پردل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی ۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں شہبازشریف نے کہاکہ میں کرس ہپکنز کے ساتھ مل کر دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اوروسعت دینے کامتمنی ہوں۔ وزیراعظم نے نیوزی لینڈکے نئے وزیراعظم کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔
Load/Hide Comments


