ٹرمپ کے ٹوئٹر کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام اکائونٹ بھی بحال کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکائونٹ کے بعد ان کے فیس بک اور انسٹاگرام اکائونٹس کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میٹا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل اکائونٹ فیس بک اور انسٹاگرام پر پابندی آنے والے ہفتوں میں ختم ہوجائے گی، یہ پابندی تقریبا 2 سال کے بعد ختم ہورہی ہے جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل اکائونٹ بحال ہوجائیں گے۔ میٹا کے گلوبل افئیرز کے صدر نیک کلیگ نے کہا کہ ٹرمپ کے حامی اب یہ سننے کے قابل ہوں گے ان کے سیاسی رہنما کن خیالات کا اظہار کررہے ہیں، نیک گلیک کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے اکائونٹس کی بحالی کے جائزے سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اب سابق امریکی صدر کے اکائونٹس عوامی تحفظ کے لیے کسی سنگین خطرے کی علامت نہیں ہیں۔ میٹا کے گلوبل افئیر کے صدر نے متنبہ بھی کیا کہ ماضی کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے اب انہیں دوبارہ جرم کی صورت میں سخت سزائوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ سابق امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکائونٹس 2021 میں ان کے دورِ صدارت کے آخری ایام میں امریکی پارلیمنٹ پر حملے کی حمایت کے بعد معطل کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں