سیشن جج نے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کا 5روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا

کوئٹہ:کوئٹہ سیشن جج نے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کا 5روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔ استغاثہ کے مطابق پولیس نے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن اوردیگر تین نامزد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا سیشن جج نے کرائم برانچ کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمن اوردیگر ملزمان کا مزید پانچ روز کا ریمانڈ دینے کی استدعا مستر کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمن کا پانچ روزہ راہدار ی ریمانڈ منظور کرلیا مولانا ہدایت الرحمن اوردیگر ساتھیوں کو دوبارہ گوادر منتقل کیا جائے گامولانا ہدایت الرحمان کو دو مختلف مقدمات میں کرائم برانچ کوئٹہ کے حوالے کیا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں