پاکستان نے ربانی برادران کو صرف 5ہزار کے بدلے امریکہ کے حوالے کیا، قائمہ کمیٹی
(آن لائن)ایوان بالا کی مجلس قائمہ کے اجلاس میں جلاس میں گوانتاناموبے جیل میں قید پاکستانیوں کا معاملہ پرغورکیا گیا۔ سنیٹر ولید اقبال کی زیرصدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس میں وزیر انسانی حقوق کے اجلاس میں مسلسل شرکت نہ کرنے پر ممبران کا اظہار افسوس کیا گیا وزیر موصوف کمیٹی اجلاس کو سنجیدہ نہیں لیتے ہیں،اجلاس میں گوانتاناموبے جیل میں قید پاکستانیوں کا معاملہ زیر غور آیا۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ربانی برادران بھی جلد گوانتاناموبے جیل سے رہا ہو جاینگے۔سنیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستان نے ربانی برادران کو امریکا کے حوالے کرنے کے پانچ ہزار ڈالر لئے۔پاکستان نے امریکہ سے پیسے لیکر جھوٹے حسن گل کو امریکہ کے حوالے کیا،سی آئی اے نے بتایا کہ ہم نے اصلی حسن گل کو بعد میں پکڑا، پاکستان نے پیسے لے کر ربانی برادران کو امریکا کے حوالے کیا،،ڈی جی وزارت خارجہ نے کمیٹی کو بتایا کہ ماجد خان بارے وزارت خارجہ کو کوئی پتہ نہیں، گوانتاناموبے جیل میں قید پاکستانیوں سے متعلق سینیٹر مشتاق احمد کے سوال سے متعلق معاملہ زیر بحث رہا،سینیٹر مشتاق احمد نے مزید کہا کہ سیف اللہ پراچہ سے ملا ہوں وہ اس وقت اپنے گھر میں ہے،ربانی برادران کے اوپر کوئی مقدمہ نہیں،کوئی جرم ثابت نہیں ہوا،ان کو بغیر کسی جرم کے گوانتانامو جیل میں قید کیا گیا