تحریک انصاف کے پاس پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں،گورنرخیبرپختونخوا

پشاور(انتخاب نیوز)گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو تین ماہ کا تربیتی کورس کرانا چاہیے، ان کو سمجھنا چاہیے کس سے مذاکرات کرنے ہیں اور کس سے نہیں۔گورنر کے پی حاجی غلام علی نے کی پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، یہ میرا اختیار نہیں کہ انتخابات ہوں یا نہ ہوں لیکن میری ذاتی رائے ہے کہ تمام فیصلے آئین و قانون کے مطابق ہو اور میں چاہونگا کہ آزادانہ اور منصفانہ الیکشن ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی عدم توجہ کی باعث صوبے میں امن وامان کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اس لئے یہ بھی چاہتا ہوں کہ انتخابات کیساتھ امن وامان کی صورتحال کی بہتری اور معاشی مشکلات ختم ہو جس کے لئے موجودہ نگران حکومت کو امن وامان کی جانب توجہ دینا ہوگا۔ گورنر کے پی نے کہا کہ ہم کہتے تھے اسمبلیاں ٹوٹنے کے لئے نہیں جوڑنے کے لئے ہوتی ہیں لیکن ایک شخص اپنی انا کیلئے کہتا تھا کہ میں نے اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ نہیں ملاتا اور وہی شخص اب سڑکوں پر پیر کر اسی شخص سے مطالبہ کرتا ہے کہ انتخابات کا انعقاد کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ ان لوگوں کو اب ہر فیصلہ نہ ماننے کو چھوڑنا ہوگا کیونکہ الزام تراشی کی سیاست اب اپنی موت آپ مرنے جارہی ہے، 22 کروڑ عوام سب سے پہلے ریاست کیساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ نگراں کابینہ میں عدم مشاورت کا گلہ کرنے والی پی ٹی آئی نے کس سے مشاورت کی تھی؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں