باجوہ فیملی ڈیٹا لیک کیس،3 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی خصوصی عدالت جنرل ریٹائرڈ قمرجاوید باجوہ کی فیملی کے ڈیٹا لیک کیس میں3 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جمعہ کوسپیشل جج سنٹرل اعظم خان نے ملزمان کی پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ایف بی آر ملازمین میں شہزاد نیاز ، ارشد علی ، عدیل اشرف شامل ہیں۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں