بولان، بالا ناڑی میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، اہلکار جاں بحق، ملزمان فرار

بولان (آن لائن) بولان کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے لیویز چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں اہلکار جاں بحق ہوگیا، حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو، وزیرداخلہ میر ضیا لانگو نے واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات سے فورس کا مورال ڈاﺅن نہیں ہوسکتا۔ گزشتہ روز بولان کے علاقے بالا ناڑی میں نامعلوم مشتبہ افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں اہلکار خالد احمد جاں بحق ہوگیا، حملہ آور فرار ہوگئے، حملے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی، لاش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی گئی، لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، قائمقام گورنر میر جان محمد جمالی، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کچھی لیویز چیک پوسٹ پر مشتبہ افراد کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق اہلکار کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں