کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 28جنوری ہفتہ کی رات اور29جنوری کو کوئٹہ ،ژوب ، بارکھان ، ہرنائی ، قلعہ سیف اللہ ، چمن ،پشین ،پنجگور، تربت،خضدار، قلات اور مکران میں ہلکی سے درمیانی بارش اورپہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔
Load/Hide Comments


