بلوچستان کے 22 اضلاع میں بلدیاتی مخصوص نشستوں پر انتخابی شیڈول جاری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں14 دسمبر 2022 کو بلدیاتی حلقوں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات ہوئے۔ کافی حلقوں میں دو سے زائد امیدواروں کے ووٹوں کی برابری کی وجہ سے مختلف نشستیں خالی رہیں جن پر الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ بلوچستان کے 22 اضلاع جن میں پشین، چمن، نوشکی، خاران، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسیٰ خیل، سبی، ہرنائی، زیارت، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جعفرآباد، صحبت پور، کچھی، قلات، خضدار، سوراب، مستونگ اور کیچ شامل ہیں۔ ان اضلاع میں خواتین کی 117، ورکر کی 1، کسان کی 1، 6 میونسیپل کمیٹیز ، 1میونسیپل کارپوریشن اور 49 یونین کونسلز کی نشستیں خالی رہ گئی تھیں جن میں انتخابات ہونگے۔ انتخابی شیدول کے مطابق کل 28 جنوری 2023 تک ریٹرننگ افسران کے پاس کاغزات نامزدگی جمع کروائی جا سکتے ہیں30 جنوری کو نامزد امیدواروں کے نام آویزاں کیئے جاہیں گے 31 جنوری سے 3 فروری تک کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی 6 فروری سے 8 فروری تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کی جا سکیں گی10 فروری تک اپیلوں پر فیصلے ہونگے 11 فروری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹیں اویزاں کی جائیں گی13 فروری تک امیدوار دستبردار ہو سکیں گے 14 فروری کو امیدواروں کی انتخابی نشانات الاٹ کیئے جائیں گے5 مارچ 2023 کو پولنگ ہوگی پولنگ صبح 8 سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں