ڈیرہ بگٹی، سوئی میں غربت اور بھوک کے باعث 13 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی

ڈیرہ بگٹی (انتخاب نیوز) تحصیل سوئی کے 13 سالہ کمسن بھوکے نوجوان نے سوکھی روٹی نہ ملنے پر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بلوچستان کے علاقے سوئی کے علاقے وشحال کالونی سوئی کے 13 سالہ کمسن نوجوان راجو ڈومب بگٹی جو کہ لوگوں کے جوتے پالش کرتا تھا گزشتہ روز دیہاڑی نہ لگنے کے باعث گھر پہنچ کر ماں سے روٹی یا پیسے طلب کئے کہ وہ کچھ خرید کر اپنے خالی اور بھوکے پیٹ کی آگ بجھا سکے لیکن غریب ماں بیٹے کو گھر میں بٹھاکر پڑوسیوں کے پاس آٹا مانگنے گئی تو ماں نے ذرا سی دیر کردی بھوک سے بدحال کمسن بچے نے مایوس ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی واقعے کی اطلاع ملنے پر ضلع بھر میں سوگ کا سماں رہا سوشل میڈیا پر بچے کی موت کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی بے بس کمسن نوجوان کی موت کی خبر سن کر ہر آنکھ اشک بار رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں