چشتیاں میں ٹریفک حادثہ 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

چشتیاں (انتخاب نیوز) چشتیاں کے نواحی علاقہ 24گجیانی کے قریب ٹریفک حادثے میں 6 افراد جا ں بحق اور2زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد شادی میں شرکت کے لئے جا رہے تھے کہ تیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد درخت کو جا لگی، حادثے میں 6 اموات کے علاوہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ حادثے سے متعلق ابتدائی معلومات میں یہ چیز سامنے آئی ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں