بجلی کی طویل بندش اور واپڈا کی زیادتیاں، نال میں زمینداروں نے احتجاج کی دھمکی دیدی

نال (انتخاب نیوز) نال بجلی کے بندش اور واپڈا کیسکو کے ظلم ستم سے زمینداروں کے صبر کا پیمانہ لبریز سخت احتجاج کی دھمکی جھلوان زمیندار ایکشن کمیٹی نال کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت محمد ہاشم سہپاد منعقد ہوا جس میں زمینداروں کے کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں زمینداروں کے ساتھ واپڈا کے ناروا سلوک پر سخت غم غصے کا اظہار کیا گیا اجلاس سے جھلوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر محمد ہاشم سہپاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے زمینداروں کو کروڑوں روپے کے نقصانات ہوئے ضلع خضدار کو صرف میڈیا پر آفت زدہ قرار دیا گیا مگر اس کے ثمرات سے زمینداروں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا اس ظلم کو طول دینے کے لیے واپڈا کیسکو زمینداروں کے ساتھ اپنے ظلم زیادتی جاری رکھتے ہوئے بجلی کو چھے گھنٹے سے کم کرکے بہانہ چار گھنٹے کردی گئی اور اس چار گھنٹے کو کم کرکے صرف ایک گھنٹہ کر رکھا ہے وہ بھی انتہائی کم وولٹیج میں ہر دس منٹ بعد لائن ٹرپ کرجاتی ہے جس سے زمینداروں کے فصلات کے نقصانات کے ساتھ قیمتی مشنری جل جاتی ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جھلوان زمیندار ایکشن کمیٹی نال کے جنرل سیکرٹری شریف شہزاد نے کہا کہ ہر سال عین فصل کے کاشت کے دوران بجلی بند کی جاتی ہے جس سے زمینداروں کو فصل کاشت میں پریشانی ہوتی ہے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار محمد الیاس کبزئی اورواپڈا ایکسیئن کے یقین دہانی کہ ایک فروری کو بجلی بحال کرکے چھے گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی تو زمینداروں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ فرسٹ فروری کو بجلی بحال نہ کی گئی تو 3 فروری کو سی پیک اور آرسی ڈی شاہراہ پر دھرنا دے کر اسے مختلف ایریا سے بند کی جائے گی لہٰذا عوام اور ٹرانسپورٹرز حضرات ان روٹس پرغیر ضروری سفر گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں