کوئٹہ کے پہاڑوں میں زخمی 2 کوہ پیماﺅں کو ریسکیو کرلیا گیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے علاقے میںپہاڑوں میں 2 کوہ پیماوں کے زخمی ہونے کی اطلاع کے بعد پی ڈی ایم اے نے ریسکیو کرتے ہوئے ایک کوہ پیماکو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچادیا۔ڈی پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر ریسکیو ظہیراحمد بلوچ نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کو اطلاع ملی تھی کہ مری آباد کے علاقے میں دو کوہ پیما¶ں کو پہاڑوں کے درمیان کوئی حادثہ پیش آیا ہے جس کے بعد فوری طور پر ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر روانہ کی گئیںایمرجنسی ٹیم کو ایک ہائی کر زخمی حالت میں پہاڑوں کے درمیان سے مل گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دوسرے ہائی کر کی تلاش جاریہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کی امدادی ٹیمیں اور علاقہ معتبرین موقع پر موجود جلد دوسرے شخص کو بھی ڈھونڈہ لیا جائے گاپی ڈی ایم اے ہر ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 24 گھنٹے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں