تحریک انصاف کی منحرف رہنما عظمیٰ کاردار (ن) لیگ میں شامل

لاہور(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عظمیٰ کاردار نے مسلم لیگ( ن) میں شمولیت اختیا ر کر لی۔مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے گزشتہ روز عظمیٰ کاردار سے ملاقات کی تھی۔ مریم نواز سے ملاقات کے بعد عظمیٰ کاردار سے باقاعدہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے نظم و ضبط توڑنے پر عظمیٰ کاردار کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں