بیلا، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی کھلی کچہری میں عوام پھٹ پڑے، شکایتوں کے انبار
بیلا (انتخاب نیوز) کھلی کچہری میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسر پر عوام برس پڑے، عوامی حلقوں نے ایس ڈی او بیلا نواب خان بزنجو کو آڑے ہاتھوں لے کر شکایات کے انبار لگادیئے۔ منگل کے روز اسسنٹنٹ کمشنر بیلا کے دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ناقص کارکردگی، پائپ لائنز کے ٹوٹنے، شہر میں پینے کے پانی کی قلت اور ایس ڈی او بیلا نواب خان بزنجو کی دفتر میں مسلسل عدم موجودگی کے حوالے سے عوامی اور سیاسی سماجی رہنماؤں نے شکایت کے انبار لگاتے ہوئے ایس ڈی او بیلا کے سامنے شکایات کے ا نبار لگا دیے۔ پبلک ہیلتھ کی ٹوٹی پھوٹی پائپ لائنز سے شہریوں کے بوسیدہ مکانات اور محکمے کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر بھی کھلی کچہری میں لوگ پھٹ پڑے اور ایس ڈی او بیلا نواب بزنجو کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا۔ واضح ہو کہ ایس ڈی او بیلا نواب خان بزنجو کھلی کہچری میں سر کجھاتے رہ گئے اور عوامی مسائل اور شکایات پر عوام الناس کو مطمئن کرنے میں قاصر رہے۔


