بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، شہباز شریف کی جان جمالی سے گفتگو

کوئٹہ، اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر اعظم میاں محمدشہباز شریف سے قائمقام گورنر بلوچستان جان جمالی کی ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمدجمالی اور سینیٹر ثناء جمالی نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگوکی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،بلوچستان کی محرومیوں کو معاشی ترقی اور نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کرکے دور کریں گے۔قائم مقام گورنرمیر جان محمد جمالی اور سینیٹر ثناء جمالی نے بلوچستان کی ترقی اور گوادر بندرگاہ کو فعال بنانے کیلئے احکامات پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں