حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا، فی کلو 263 روپے 95 پیسے مقرر

اسلام آباد (انتخاب نیوز) حکومت نے مہنگائی سے ماری عوام کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے گھریلو سلنڈرکی قیمت میں اضافہ کردیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 703 روپے 24 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم فروی سے ہوگا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 263 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے، اضافے کے بعد 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 3 ہزار 114 روپے67 پیسے مقررکی گئی ہے۔ جنوری کیلیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 204 روپے 35 پیسے تھی، رواں ماہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 411 روپے 43 پیسے تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں