گوجرانوالا میں 10 سالہ بچے نے اپنی ماں کو قتل کردیا، پولیس پر بھی فائرنگ
گوجرانوالا (مانیٹرنگ ڈیسک ) گوجرانوالا میں 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاﺅن کے علاقے میں پیش آیا، بچہ برقعہ پہن کر آیا اور ماں کا پیچھا کرکے گلی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا، فائرنگ سے ایک راہگیر خاتون بھی زخمی ہوئی، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نادیہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔ ملزم بچے سجاول نے غیرت کے نام پر ماں کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم بچے نے پولیس پر بھی فائرنگ کی جس سے اہلکاروں کی جان بمشکل بچی۔ پولیس نے بچے کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


