یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا خورونوش کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا جس کے بعد دودھ کی قیمت میں 10 اور گھی کی قیمت میں 160 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، نمک، اچار، جوتوں کی پالش سمیت، کپڑے، برتن دھونے کا صابن، مشروبات، ٹوتھ پیسٹ اور کسٹرڈ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک لیٹر دودھ 10، کیچپ 30 اور کولڈ ڈرنکس کی ڈیڑھ لیٹر بوتل 10 روپے مہنگی کردی گئی۔ دیسی گھی کی فی کلو قیمت میں 160، میکرونی 45، چلی گارلگ ساس 40، بریانی مصالحہ 10 اور اچار کی قیمت میں 87 تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کپڑے دھونے کا ایک کلو پاﺅڈر41، ٹوتھ پیسٹ 20، ٹوائلٹ کلینر کی قیمت میں 17 اور جوتوں کی 90 ایم ایل کی پالش 61 روپے مہنگی کردی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


