ن لیگ کے ایم پی اے میں کورونا کی تشخیص، وینٹی لیٹر پر منتقل

لاہور: مسلم لیگ ن کے ایک اور رکن پنجاب اسمبلی کورونا وائرس کا شکارہو گئے، وزیرآباد کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کو مزید حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر نہال ہاشمی اور عطا تارڑ کے بعد مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔وزیرآباد سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ کی حالت کورونا کے باعث بگڑگئی، شوکت چیمہ کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شوکت چیمہ پی پی 51 سے رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔اس سے قبل کراچی سے ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا، نہال ہاشمی نے خود کو گھر میں ا?ئیسولیٹ کرلیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مکمل صحت یاب ہوکر دوبارہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لوں گا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جو مجھ سے اب تک رابطے میں رہے ہیں وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں۔علاوہ ازیں اس سے قبل چیف سیکریٹری کے پی ڈاکٹر کاظم نیاز نے کرونا ٹیسٹ مثبت ا?نے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں