بھارت میں گھریلو تنازع پر ماں نے تین بچوں کو زہر د ے کر مارڈالا

کیرانہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں گھریلو تنازع پر ماں نے تین بچوں کو زہر دے دیا جس سے وہ جان سے چلے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر کیرانہ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر مبینہ طور پر اپنے بچوں کو زہر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خاتون نے بچوں کو دودھ میں زہر دے کر پلایا جس سے اس کا 8 سالہ بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 4اور 2سالہ بچے اسپتال پہنچ کر اپنا دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق بچوں کا باپ ملازمت کی غرض سے دہلی شہر میں مقیم ہے اور واقعے کی اطلاعات ملتے ہی وہ گھر پہنچ گیا، اس نے ساس اور بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں