شمالی وزیرستان، سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دو مشتبہ افراد ہلاک

ایشام (انتخاب نیوز)شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دومشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مارے گئے مشتبہ افراد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں پیش آیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے ہلاک مشتبہ افراد سیکورٹی فورسز کے خلاف تخریب کارکارروائیوں میں ملوث تھے۔ تخریب کاری کیخلاف جنگ میں 87 ہزار پاکستانی شہریوں، فوج اور پولیس کے اہلکاروں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں