حیران ہو ،شہباز حکومت نے کس طرح تخریب کاری کو پھیلنے کی اجازت دی، عمران خان

اسلام آبا(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت نے 10 ماہ میں جمہوریت اور معیشت کو تباہ کردیا۔عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کی گئی اس امپورٹڈ حکومت کو ہرگزتسلیم نہیں کرتا۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 10 ماہ میں حکومت نے معیشت تباہ کردی،قانون کی حکمرانی اوربنیادی حقوق ختم کردئیے اور ننگی فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کا قتل کیا اورناک کے نیچے جس طرح دہشتگردی کو پھیلنے کی اجازت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں