بلوچستان پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے
کوئٹہ(آن لائن )بلوچستان پولیس کے متعدد ڈی ایس پیز کے تبادلے کردئیے گئے سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کوئٹہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈی ایس پی عبادت حسین کو ڈی ایس پی کرائم برانچ ڈی آئی جی مکران رینج لعل جان کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کیچ اُنکے پیش رو محمد رفیق حمزہ کو اے ڈی آئی جی ٹو ڈی آئی جی مکران رینج گوادر پولیس لائن لورالائی سے عثمان غنی کو قائمقام ڈی ایس پی سیکیورٹی ڈویثرن کوئٹہ اُنکے پیش رو شبیر احمد رند کو ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفیسر سبی قائمقام ڈی ایس پی سی ایف ٹی سی ٹی ڈی عابد بخاری کو قائمقام ڈی ایس پی کینٹ سرکل کوئٹہ ڈی ایس پی ٹیکنیکل سی آئی اے کوئٹہ عبدالستار کوئٹہ ایس ڈی آئی او کینٹ سرکل کوئٹہ اُنکے پیش رو محمد رحیم اچکزئی کو سی پی او کوئٹہ ڈی ایس پی بھاگ عبدالرشید گل اوڈھو کو ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفیسر ڈیرہ بگٹی ڈی ایس پی کلیم اللہ کو ایس ڈی پی او بھاگ تعینات کردیا گیا۔


