سبی،محکمہ ریلوے کاسرپلس مکانات کے کرایوں میں 25فیصد اضافہ

سبی(آئی این پی )محکمہ ریلوے نے سبی کے غریب کرایے داروں پر مہنگائی کا بم گرادیا سرپلس مکانات کے کرایوں میں 25فیصد اضافہ کرکے ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمیں کی کمر توڑ ڈالی ، وفاقی وزیر ریلوے ڈی ایس کوئٹہ خستہ حال مکانات کے کرایے میں اضافہ کا نوٹس لے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے کے سرپلس خستہ حال مکانات کو ریلوے نے قوانین کے مطابق ریلوے کے ریٹائرد ملازمین بیوہ اور غریب لوگوں کواپنے مکانات کرایے پر دئیے جن کا باقاعدگی سے کرایے جمع کرنے کا تسلسل بھی برقرار رہنے کی وجہ سے ریلوے کو ماہانہ بنیادوں پر لاکھوں روپے ملنے لگا سابق ادوار میں بھی ریلوے کے نااہل آئی او ڈبلیو نے من مانی کرتے ہوئے ریلوے کے کرایے میں50فیصد اضافہ کیا مہنگائی اور بے روزگاری ریلوے ملازمتوں پر پابندی کی وجہ ریلوے کے ریٹائرڈ بیوہ خواتین شدید مالی بحران کا شکار ہے دوسری جانب ریلوے کے سرپلس مکانات کے کرایے میں 25فیصد اضافہ کرکے غریبوں کی کمر توڈ ڈالی ہے جبکہ ان مکانات میں ریلوے کی جانب سے کوئی اضافہ سہولیات تک میسر نہیں ریلوے کے ریٹائرڈ بیوہ اور غریب افراد نے وفاقی وزیرریلوے ڈی ایس ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی بے روزگار کو مد نظر رکھتے ہوئے ریلوے کے کرایوں میں اضافہ کا نوٹس لے کر ریلوے کے سرپلس مکانات میں آباد لوگوں کو ریلیف دیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں