طلباءکو اپنی جدوجہد تیز کرنا ہوگی،.بی ایس او (پجار )
بھاگ .بی ایس او (پجار ) بھاگ زون کا جنرل باڈی کا اجلاس بنام شہید شفیع بلوچ منعقدہوا اجلاس کے مہمان خاص بی ایس او (پجار) کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر نعیم بلوچ،اعزازی مہمان نیشنل پارٹی کے مرکزی سنٹرل کمیٹی کے ممبر ٹکری میران بلوچ ،ضلع کچھی کے جنرل سیکرٹری اکبر بلوچ،غازی خان تنیو تھے تنظیمی امور،علاقائی،سیاسی صورتحال پر مفصل اور تفصیل کیساتھ گفت وشنید کی گئی جنرل باڈی کے اجلاس سے بی ایس او (پجار)کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر نعیم بلوچ،نیشنل پارٹی سی سی کے ممبر ٹکری میران بلوچ،اکبر بلوچ،غازی خان تنیو،سیدامجد علی شاہ،میر اعجاز،اسرار بلوچ،نعیم بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان کے بی ایس او کے پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے اور انھیں بی ایس او (پجار) سے جڑ کر اپنی جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز بی ایم سی کے طالب علموں کو پرامن اپنے آئینی حق کیلئے احتجاج کرنے پر کوئٹہ پولیس کی جانب سے طلباءوطلبہ پر فائرنگ لاٹھی چارج اور انھیں گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہیں اجلاس کے آخر میں الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی بی ایس او بھاگ زون کے نو منتخب صدر سعداللہ بلوچ،سینئر نائب صدر اقبال بلوچ،جونئیر نائب صدر علی گوہر بلوچ،جنر ل سیکرٹری زاہد حسین بلوچ،سینئر جوائنٹ سیکرٹری محمد یوسف بلوچ،جونئیر جوائنٹ سیکرٹری اسرار بلوچ،پریس سیکرٹری سہیل شریف منتخب ہوئے آخر میں بی ایس او (پجار) بھاگ روزن کے نومنتخب کابینہ سے بی ایس او (پجار) کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر نعیم بلوچ نے حلف لیا۔