شیخ رشید کے خلاف حب میں بھی مقدمہ درج

حب(انتخاب نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے متعلق نازیبا بیان پر سابق وزیر داخلہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف حب صدر تھانہ میں تعزیرات پاکستان اور ٹیلی گراف ایکٹ کی6دفعات کے تحت پیپلزپارٹی کے کارکن علی اصغر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا اس سلسلے میں بلوچستان کے ضلع حب کے تھانہ صدر میں پی پی کارکن علی اصغر کی مدعیت میںشیخ رشید کی طرف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 504گالی گلوچ کرنا ،506دھمکی ،500اشتعال انگیزی پیدا کرنا ،186کار سرکار میں مداخلت اور 25ٹیلی گراف ایکٹ سوشل میڈیا کے استعمال کے تحت مقدمہ نمبر 20/2023درج کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں