وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کے اعزاز میں عشائیہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں دونوں ٹیموں کے پلیئرز سمیت صوبائی وزراءاور اعلیٰ سول افسران نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ خوشی ہوئی آج قومی کھلاڑی کوئٹہ آئے ہیں، پی سی بی کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے میگا ایونٹ کا موقع دیا، بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، بلوچستان کے لوگ مہمان نواز ہیں اپنے مہمانوں کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اب کسی کو یہ جواز نہیں ملے گا کہ ہم ایسے ایونٹ نہیں کر سکتے، کھیل بلوچستان حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، کھیلوں کے میدانوں سے ہمارے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں